Sunday, August 21, 2016

Har Marz Ka Ilaj Siway Moat K


http://weightdecreasetricks.blogspot.com/

http://weightdecreasetricks.blogspot.com/

                            سمارٹ بننے کے طریقے


(1)پروٹین سے بھر پور اور کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں کھانے سے وزن گھٹتا ہے مغربی ممالک میں ’’اٹکنز پلان‘‘ کو بہت کامیابی ملی کیونکہ وہاں ڈبل روٹی، پاستا، پیزا، کیک، برگر وغیرہ پر مشتمل غذا کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین کے مابین توازن نہیں رکھتی۔ جبکہ سبزی، دال اور چاول پر مبنی غذائیں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور ریشے کا بہترین توازن رکھتی ہیں۔ رجوتا ڈائیوکر بھارت کی مشہور ماہر غذائیات ہے۔ چند برس قبل اس کی کتاب ’’اپنا ذہن مت کھوئیے‘‘ (Don’t lose your mind)شائع ہوئی جس نے بہت شہرت پائی۔ اس میں رجوتا نے لکھا کہ انسان جب کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں کھائے (اٹکنز ڈائٹ پر چلتے ہوئے) ، تو اس کی روز مرہ زندگی اور سوچنے کی طاقت متاثر ہوتی ہے۔ دراصل جدید طبی تحقیق سے دریافت ہوا ہے کہ اگر کم کاربوہائیڈریٹوالی غذا کھائی جائے، تو ہمارے بدن میں’’ سیروٹونین‘‘(Serotonin)کی افزائش رک جاتی ہے۔ دماغ میں جنم لینے والا یہ نیورو ٹرانسمیٹر ہی ہم میں خوشی، اطمینان اور سکون کے نہایت قیمتی محسوسات پیدا کرتا ہے۔ امریکا میں مستعمل ’’سائوتھ بیچ ڈائٹ‘‘ بھی کم کاربو ہائیڈریٹ غذائوں والا غذائی پلان ہے۔ یہ پلان خصوصاً خواتین کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ جو خاتون شدو مد سے اسی منصوبے پر عمل کرے، وہ بے چینی، ڈپریشن اور گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ہے۔ وجہ یہی ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں کھانے سے جسم میں نسوانی ہارمونوں کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ سو اگر آپ فربہ ہیں، تو کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں اعتدال میں کھانا جاری رکھیے۔ البتہ یہ کوشش کیجیے کہ کم سے کم کاربوہائیڈریٹ ردی غذا سے لیے جائیں۔ ثابت اناج ان کا عمدہ ذریعہ ہیں۔
(2)آٹھ بجے کے بعد کھانا مت کھائیے عام خیال یہ ہے کہ سونے سے تین گھنٹے قبل کھانا کھا لیا جائے، تو بہتر ہے۔ یوں جسم کو کھانا ہضم کرنے کی خاطر مناسب وقت مل جاتا ہے۔ لیکن جو مرد و زن رات گئے تک یا نائٹ شفٹ میں کام کرتے ہیں، انھیں کیا نظام الاوقات اپنانا چاہیے؟ دراصل جب ہم کام کریں اور چلیں پھریں، تو ہمارے جسم کو توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا چھے سات بجے آخری کھانا کھانے کے بعد انسان ساری رات بھوکا نہیں رہ سکتا۔ لہٰذا اگر آپ رات کو کام کرتے ہیں، ہر دو تین گھنٹے بعد کوئی پھل یا ہلکی پھلکی غذا کھالیں۔ یوں آپ کا پورا جسمانی نظام درست طریقے سے کام کرتا رہے گا۔ مزید برآں صبح کم از کم سات گھنٹے کی نیند لینا مت بھولیے گا۔

No comments:

Post a Comment

Thanks for comment