Saturday, August 20, 2016

weight loss with green And herbal tea

                 


http://weightdecreasetricks.blogspot.com/


http://weightdecreasetricks.blogspot.com/


ایک دلچسپ سوال ہے کہ آپ جم جائے بغیر کس طرح اپنے وزن کو کم کرسکتے ہیں؟ دوسرے الفاظ میں آپ استعمال کی گئی خوراک میں کیلوریز کے کم کرنے کے لئے کیا کچھ کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں آپ کو مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
-1شیشے کے سامنے کھائیں: اگرچہ یہ عجیب لگے گا لیکن بہت مفید ثابت ہوگا کہ آپ شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر کھانا کھائیں۔ اس کی نفیساتی وجہ یہ لوگ کہ آپ کی نظر آپ کے جسم اور بڑے ہوئے وزن پر رہے گی اور آپ کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں گے۔
-2 اپنے کپڑے دھوئیں: یہ ایک حقیقت ہے کہ لوگوں کی اکثریت گھریلو کاموں سے بھاگتی ہے لیکن اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ اپنے کپڑے خود دھونا شروع کردیں۔ اگر کپڑے دھو کر سکھانے پر کے عمل میں 30 منٹ صرف ہوتے ہیں تو یہ یقین کرلیں کہ آپ نے 120 کیلوریز کو جلایا ہے۔
-3 دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں: دوستوں کے ساتھ مل کر ہلا گلہ کریں تو وزن کم ہوگا۔ ایک گھنٹہ کی پارٹی میں 250 کیلوریز کے جلنے کے امکانات پائے جاتے ہیں لیکن یہ پارٹی کھیل کود اور بھاگم دوڑ پر ہونی چاہیے۔
-4 شاپنگ کریں: یہ ایک دلچسپ پہلو ہے جس پر عمل درآمد کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آپ کو اگر تھوڑی سی شاپنگ کرنی ہو تو بھی آپ بڑے شاپنگ مال جائیں اور ونڈو شاپنگ کے شوق کو دل سے پورا کریں۔ اشیائے صرف دیکھتے ہوئے آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ آپ نے کس قدر کیلوریز کا استعمال کرلیا ہے، اس سے وزن میں نمایاں کمی ہوگی۔
-5 گھر کی صفائی کریں: گھر کی صفائی بھی ایک مشقت بھرا عمل ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ سمارٹ ہوتے ہیں۔ وہ خواتین جو کام کرنے والوں کی بجائے خود کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں زیادہ سمارٹ نظر آتے ہیں۔ چنانچہ اگر وزن کم کرنا ہے تو گھر کی صفائی پر مامور ہوجائیں۔ہوئے ناں انوکھے طریقے کم کرنے کے جس پر ہم توجہ نہی دیتے۔اپنی بیویئوں کے گھریلوں کاموں میں ہاتھ بٹایا کریں۔اس میں شرم آڑے نہی آنی چاہئے اور ہمارے نبی اپنے سبھی کام خود کیا کرتے تھے تو ہم تو عام سے انسان ہیں۔اپنے ہی گھر کا کام کرنا ہے۔کسی دوسرے کا نہی۔


No comments:

Post a Comment

Thanks for comment