Saturday, August 20, 2016

Delicious juice for weight loss









http://weightdecreasetricks.blogspot.com/




http://weightdecreasetricks.blogspot.com/

لندن  (بیورونیوز) دنیا کے کئی ممالک کو اس وقت بچوں اور بڑوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے موٹاپے نے پریشان کررکھا ہے بلکہ بعض ممالک میں تو یہ مرض وبائی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ اب اس مسئلہ کے حل کیلئے سائنسدانوں نے ایک انوکھا طریقہ دریافت کرلیا ہے اور وہ طریقہ ہے اپنے آپ کو ’’گولی‘‘ دینے کا، جی جناب سائنسدانوں نے ایک ایسی گولی ایجاد کرلی ہے کہ جس کے کھانے سے آپ کو تھوڑا سا کھانا کھانے سے بھی ایسا محسوس ہوگا کہ آپ نے بہت کھا لیا ہے اور آپ فوراً کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں گے۔ سائنسدانوں نے کھانے میں موجود ایک کیمیکل ’’ایسیٹیٹ‘‘ کا سراغ لگالیا ہے جو کہ دماغ کو یہ اطلاع دیتا ہے کہ اب آپ کو کھانا بند کردینا چاہیے۔ ماہرین نے اس کیمیکل کو ایک گولی کی شکل دے دی ہے جسے کھاکر موٹے لوگ اپنی بھوک کو کم کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فائبر والی غذاؤں میں یہ کیمیکل قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے لیکن چونکہ آج کل لوگ بازاروں میں دستیاب ایسی غزاؤں کا استعمال کرتے ہیں کہ جن میں تیاری کے عمل میں یہ کیمیکل اپنی قدرتی شکل میںکافی تعداد میں دستیاب نہیں رہتا اور یہ غذائیں کھانے سے ہمارا بھوک کا احساس باقی رہتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thanks for comment