Tuesday, August 16, 2016

weight loss magic method Try it




وزن کم کرنے کیلئے سخت ترین ورزشیں کی جاتی ہیں اور کچھ لوگ تو خود کو بھوکا رکھنے کے عذاب میں بھی مبتلا رہتے ہیں مگر سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں ایک ایسی سادہ ترکیب دریافت کی ہے جو کسی بھی اور اقوام سے زیادہ موثر پائی گئی ہے۔
برمن نے معلوم کیا ہے کہ وزن کم کرنے کیلئے کوشش کرنے والے اگر روزانہ اپنا وزن کریں تو ان کا موٹاپہ کرنے کیلئے اس سے زیادہ مددگار کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ اس تحقیق میں 45 افراد کو روزانہ وزن چیک کرنے کیلئے کہا گیا جبکہ دیگر شرکاءکبھی کبھار وزن چیک کرتے تھے۔ یہ عمل چھ ماہ تک جاری رہا جس کے بعد معلوم ہوا کہ روزانہ وزن چیک کرنے والے اپنے وزن میں چھ کلو اور چھ پاﺅنڈ کی کمی کرچکے تھے جبکہ اس کے برعکس کبھی کبھار وزن چیک کرنے والے صرف 7 پاﺅنڈ کم کرسکتے تھے، یعنی باقاعدگہ سے وزن کا حساب رکھنا اس میں چھ کلو اضافی کمی کا سبب بنا تھا۔
سائنسدانوں نے معلوم کای کہ جو لوگ اپنا وزن روزانہ چیک کرتے تھے وہ نہ صرف فضول خوراک سے دور رہے بلکہ انہیں وزن میں روزانہ کمی دیکھ کر ہمت اور جذبہ بھی ملااور ان لوگوں نے مزید محنت کی۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک کامیاب نفسیاتی حربہ ہے جسے ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ یہ تحقیق ڈیوک یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے ماہرین نے کی ہے اور اسے سائنسی جریدے ”جرنل آف اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈٹیٹکس“ میں شائع کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thanks for comment